حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)ابتک شائد آپ بین الاقوامی انٹر نیٹ مارکٹنگ
میں ایسی بڑی ڈیل کے بارے میں نہیں سنا ہوگا جو آپ اب مشاہدہ کرنے جا رہے
ہیں۔ چنانچہ مشہور سماجی ویب سائٹ کمپنی نے واٹس ایپ کو 1,18,200 کروڑ
روپئے کے عوض خرید لی۔ چنانچہ اس بات کو فیس بک کے سی ای او مارک زوکیر برگ
نے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ عوا م کو دنیا بھر میں مزید جوڑنے کے لئے یہ
معاون ثابت
ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ڈیل کو نقد کے اعتبار سے اور بک اسٹاک
کے اعتبار سے ادا کیا جائیگا۔آپ کو یہ بات جان کو مزید تعجو ہوگا کہ فیس
بل کے مارکٹ قیمت میں واٹس ایپ کی خریدی کی قیمت اسکا نواں حصہ ہے۔ واضح
رہے کہ واٹس ایپ کو 2009میں شروع کیا گیا۔ جسکے بانیاں میں سے یوکرین اور
امریکہ کے مارہن ہیں۔اسی وقت اسکی خریدی کے لئے مشہور سرچ انجن گوگل نے بہت
کوشش کی۔ جو اس وقت ناکام ثابت ہوئی۔